خوش آمديد مہمان تلاش | فعال موضوعات | لوگ ان | رجسٹر

امد رمضان
masood_sd
#1 ارسال کرديا گيا : Saturday, July 24, 2010 12:20:16 PM
درجہ: Member

گروہ: Registered

شموليت: 4/24/2010
مراسلہ جات: 17
جگہ: karachi


حضرات!
ہمیشہ کی طرح رمضان اس سال بھی آرہا ہے اور ہمیشہ کی طرح رمضان اس سال بھی آکر چلا جائے گا! کیا یہ آ پ کی زندگی کا کوئی اہم واقعہ ہوگا یا آپ کے ہاں ایسے مہمانوں کا آناجانا لگا رہتا ہے!؟ اس مہمان کی ضیافت کا آپ نے کچھ بندوبست کیا؟
ضیافت تو اس کی ہر ایک ہی اپنے اپنے ظرف اور ہمت کے مطابق کرے گا مگر کچھ رہنمائی اور صلاح مشورہ ایک دوسرے سے ضرور ہوسکتا ہے۔ ”ادارہ ایقاظ“ آپ کے ساتھ اس نیکی میں شمولیت کا خواہشمند ہے۔۔۔۔
یہ کچھ مضامین ہیں جو رمضان کے مواقع پر سہ ماہی ایقاظ میں وقفے وقفے سے شائع ہو چکے ہیں۔ انہیں مضامین کو آڈیو میں بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ ان آڈیوز کی سی ڈی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اپنی سہولت کے مطابق یا تو کتاب کا مطالعہ کریں یا آڈیو سماعت فرمائیں۔آغاز رمضان سے پہلے کم سے کم ایک بار اور ممکن ہو تو کئی بار اس کا مطالعہ یا سماعت کریں۔ اگر آپ اس مجموعۂ مضامین کو مفید پائیں تو اس خیر میں اوروں کو بھی شریک کرسکتے ہیں۔ اپنے دوستوں رشتہ داروں کو یہ مضامین پڑھایئے۔ تقسیم کیجئے۔ پوسٹ کیجئے۔ عبادت کا شعور دلاکر اگر آپ کسی کے روزے میں جان ڈال سکیں۔۔۔۔ کسی کے روزے کا وزن بڑھا سکیں۔۔۔۔ تو یہ معاملہ بخل سے کام لینے کا نہیں۔ کسی کا روزہ کھلوانا باعث ثواب ہے تو کسی کے روزے کوروزہ بنانے میں مدد کرنا کیوں ثواب نہ ہوگا!
اپنی دعاؤوں میں ہمیں بھی یادرکھئے
اراکين جو اس موضوع کو ديکھ رہے ہيں
Guest
فورم پر جانے کے ليئے  
آپ اس فورم ميں نيا موضوع ارسال نہيں کرسکتے ہيں
آپ اس فورم کے مراسلہ جات پر جواب نہيں دے سکتے ہيں
آپ اس فورم کے مراسلہ جات کو حذف نہيں کرسکتے ہيں
آپ اس فورم ے مراسلہ جات کي تصحيح نہيں کرسکتے ہيں
آپ اس فورم ميں رائے دہی نہيں شروع کراسکتے ہيں
آپ اس فورم کي رائے دہی ميں ووٹ نہيں ڈال سکتے ہيں